وارانسی میں ترقیاتی کاموں کی ’رفتار‘ تیز کریں: یوگی
وارانسی،اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے شری کاشی وشوناتھ مندر کوریڈور سمیت تقریباً دس ہزار کروڑ روپے کے اندازہ لاگت والے تقریباً 100مختلف پروجیکٹوں کے کاموں کی رفتار تیز کرنے کی حکام کوہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اس معاملہ میں کسی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی نے اتوار کو یہاں سے روانہ ہونے سے قبل سنیچر کی دیر رات تک حکام کے ساتھ میٹنگ کرکے یہاں امن وقانون نظام اور ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شری کاشی وشوناتھ مندر کوریڈور سمیت کئی تعمیراتی کاموں کا موقع پر پہنچ کرجائزہ لیا۔
اس دوران انہوں نے متعلقہ حکام سے وزیراعظم نریندر مود ی کے جذبہ کے مطابق تمام کام مقررہ وقت پر طے شدہ میعارات کے مطابق مکمل کرنے کے لئے کہا۔ کورونا کے پیش نظر تمام احتیاتی اقدامات کے ساتھ مزدوروں کی تعداد بڑھانے سمیت تمام ایسے اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی طرح کا رخنہ نہ پیدا ہو۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی نے سنیچر کی رات شری کاشی وشو ناتھ مندر اور شری بابا کال بھیرو مندر جاکر پوجا کی۔