مہوبہ:سڑک حادثے میں دو کی موت ، دو زخمی
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا
مہوبہ:اگست۔ اترپردیش میں ضلع مہوبہ کے صدر کوتوالی علاقے میں منگل کو پیش آئے سڑک حادثے میں دو افراد کی دردناک موت ہوگئی اور ایک خاتون سمیت دو دیگر شدیدطور سے زخمی ہوگئے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر پی رائے نے بتایا کہ یہ حادثہ کانپور ساگر قومی شاہراہ پر ضلع ہیڈکوارٹر سے پانچ کلو میٹر دور مرتلا گاؤں کے نزدیک ملا ہے۔ جس میں تیز رفتار موٹر سائیکل و مارتی وین کو زور دار ٹکر میں بائیک کے پرخچے اڑ گئے۔ وہیں ماروتی وین سڑک کے کنارے ایک کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں بائیک سوار نامعلوم شخص کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ جبکہ ماروی میں سوار فتح پور کے مہوا گاؤں کے پنکج کی اسپتال لے جاتے وقت موت ہوگئی۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کی روح کی تسکین کی دعا کی ہے۔وزیر اعلی نے ضلع انتظامیہ کے افسران کو زخمیوں کو ہر ممکن علاج فراہم کرنے کی تاکید کی ہے۔مسٹر رائے نے بتایا کہ حادثے کے وقت متوفی پنکج اپنے والد کیلاش اور ماں آشادیوی کو لے کر مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع میں واقع باگیشور دھام میں درشن پوجن کے لئے جارہے تھے۔ حادثے میں بری طرح سے زخمی کیلاش و آشا دیوی کو فورا پولیس کی مدد سے علاج کے لئے ضلع مہوہ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لیکن حالت نازک ہونے پر ڈاکٹروں نے کیلاش کو میڈیکل کالج کے لئے ریفر کردیا ہے۔