ملک میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہوئی

نئی دہلی، اگست۔ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کی یومیہ شرح میں کمی اورصحت یاب ہونے کی شرح میں اضافے کے پیش نظر فعال معاملات کی تعداد کم ہو کر 99879 پر آ گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 209.67 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا سے مزید 34 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 27 ہزار 332 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 99879 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.23 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 3.75 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ بحالی کی شرح 98.59 فیصد ہے۔وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کے 11539 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر چار کروڑ 43 لاکھ 39 ہزار 429 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 307680 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88.24 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔پنجاب میں ایکٹو کیسز 1961بڑھ کر 16052 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس بیماری سے 747101 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں، ایک اور مریض کی موت کے ساتھ ہی اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 17875 ہو گئی ہے۔اس دوران مہاراشٹر میں 133 فعال کیسزبڑھنے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 11866 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 7922492 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 148193 پہنچ گیاہے۔کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 675 ایکٹو کیسز بڑھ کر 10452 ہو گئے ہیں اور1034 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3989451 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے مزید چار مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 40208 ہو گئی ہے۔اس کے بعد راجستھان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 94 کم ہو کر 4313 ہو گئی ہے۔ اس دوران 652 افراد کے صحت یاب ہونے سے ریاست میں اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 1290809 اور تین لوگوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 9606 ہو گئی ہے۔قومی دارالحکومت دہلی میں، کورونا ایکٹیو کیسز کے معاملے 587 کم ہو کر 5559 رہ گئے اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1960902 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے مزید 9 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 26420 ہو گئی ہے۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 83 ایکٹو کیسز کم ہو کر 4576 ہو گئے ہیں۔ اس دوران مزید 674 افراد کی صحت یابی کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر2089963 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے ایک مریض کی موت ہوگئی جس کے بعد اموات کا اعدادوشماربڑھ کر23593 ہوگیا۔مغربی بنگال میں کورونا ایکٹیو کیسز 231 کم ہو کر 4081 پر آ گئے ہیں اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 2078941 ہو گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے مزید دو مریضوں کی موت کے بعد ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21437 ہو گئی ہے۔کیرالہ میں 60 ایکٹو کیسز کم ہو کر 7774 ہو گئے ہیں۔ اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6664821 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 70703۔ہریانہ میں کورونا ایکٹیو کیسز104 کم ہوکر3709 ہو گئے اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1032823 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد 10662 پر مستحکم ہے۔مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں کورونا انفیکشن کے 252 فعال کیسوں میں کمی کے بعد ان کی کل تعداد کم ہوکر 2910 اوراس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 468079 ہو گئی ہے۔

Related Articles