گڈکری، شیوراج بی جے پی کے نئے پارلیمانی بورڈ سے باہر

نئی دہلی، اگست۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پارلیمانی بورڈ سے باہر کر دیا گیا ہے اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا اور مرکزی وزیر سربانند سونووال کو شامل کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے آج یہاں ایک ریلیز میں بتایا کہ پارٹی صدر جگت پرکاش نڈا نے بی جے پی کا 11 رکنی نیا پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا ہے۔ریلیز کے مطابق نئے اراکین میں بی جے پی کے صدر مسٹر نڈا کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ اور تعاون امیت شاہ، کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایس یدیورپا، مرکزی وزیر اور آسام کے سابق وزیر اعلی مسٹر سونووال، جنرل سکریٹری کے لکشمن، مسٹر اقبال سنگھ لال پورہ، قومی سکریٹری محترمہ سدھا یادو، طویل عرصے سے حاشیہ پر چل رہے سابق مرکزی وزیر ستیہ نارائن جاٹیہ اور بی جے پی کے تنظیمی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش شامل ہیں۔سبکدوش ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے ارکان مسٹر گڈکری اور مسٹر چوہان کو نئے پارلیمانی بورڈ میں جگہ نہیں ملی ہے۔ نئے پارلیمانی بورڈ میں ریاستوں میں قیادت کرنے والے کسی بھی رکن کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔

Related Articles