شمالی کوریا نے دو کروز میزائلوں کا تجربہ مکمل کیا

سیول، اگست۔ شمالی کوریا نے پابندیوں کے باوجود بدھ کے روز بحیرہ زرد میں دو کروز میزائلوں کا تجربہ کیا۔جنوبی کوریا کے ایک فوجی اہلکار نے جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کی حلف برداری کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔خبر رساں ایجنسی ‘یونہاپ کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیار ترک کرنے کے بدلے معاشی امداد کی پیشکش کی تھی۔اس سے قبل جنوری میں شمالی کوریا نے کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ شمالی کوریا نے یہ تجربہ جنوبی کوریا اور امریکی افواج کی سالانہ مشقوں کے آغاز کے صرف ایک دن بعد کیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کے استعمال اور لانچنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Related Articles