جگدیپ دھنکھڑ نے 14ویں نائب صدر جمہوریہ کے طور پر حلف لیا

نئی دہلی، اگست۔مسٹر جگدیپ دھنکھر نے جمعرات کو ملک کے 14ویں نائب صدر جمہوریہ کے طور پر حلف لیا۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون کے اشوک ہال میں مسٹر دھنکھڑ کو نائب صدر جمہوریہ کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر مرکزی وزراء اور حزب اختلاف لیڈر ملکارجن کھرگے موجود تھے۔مسٹر دھنکھڑ کو حال ہی میں نائب صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ وہ سبکدوش ہونے والے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی جگہ لیں گے۔ جناب نائیڈو کی مدت کار کل ختم ہوگئی۔ قبل ازیں مسٹر دھنکھڑ مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے راج گھاٹ گئے اور گاندھی سمادھی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں راج گھاٹ پر قابل احترام باپو کو گلہائے عقیدت نذر کرکے ہندوستان کی خدمت کرنے کی ترغیب ملی۔

Related Articles