ارون ساو چھتیس گڑھ بی جے پی کے نئے صدر منتخب
نئی دہلی، اگست۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے چھتیس گڑھ میں بلاس پور لوک سبھا سیٹ سے ایم پی ارون ساؤ کو پارٹی کا نیا ریاستی صدر منتخب کیا ہے۔ یہ جانکاری بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے منگل کو یہاں جاری ایک ریلیز میں دی ہے۔ مسٹر ساو کو یہ ذمہ داری سابق مرکزی وزیر وشنو دیو سائی کی جگہ دی گئی ہے۔ شری سائی کو 2020 میں چھتیس گڑھ بی جے پی کی کمان سونپی گئی تھی۔ سال 2018 کے اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد چھتیس گڑھ پردیش بی جے پی کی قیادت میں یہ تبدیلی تیسری مرتبہ کی گئی ہے۔ اگلے سال نومبر 2023 میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور مسٹر ارون ساؤ کو پارٹی کو گروپ پرستی سے نکال کر متحد کرنے اور الیکشن میں جیت حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑے گی۔