مہاراشٹر کابینہ میں توسیع، 18 نئے چہرے شامل

ممبئی، اگست۔مسٹر ایکناتھ شنڈے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے تقریباً 40 دن بعد منگل کو اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 18 نئے چہروں کو شامل کیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما دیویندر فڈنویس ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ہیں اور وزراء نے آج دونوں جماعتوں کے درمیان 50-50 کے فارمولے پر حلف لیا۔ مسٹر شنڈے کی نئی ٹیم کے سبھی وزیر کروڑ پتی ہیں۔ مالابار ہلز سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے منگل پربھات لودھا سب سے امیر ہیں۔بی جے پی اور شیو سینا (شنڈے گروپ) کے 18 نئے وزراء نے گورنر ہاؤس میں حلف لیا۔ کابینہ میں شامل افراد میں بی جے پی کے ریاستی صدر چندرکانت پاٹل، رادھا کرشن ویکھے پاٹل، سدھیر منگنٹیوار، سریش کھڈے، گریش مہاجن، رویندر چوان، منگل پربھات لودھا، وجے کمار گاویت اور اتل سیو شامل ہیں۔شنڈے گروپ کی جانب سے دادا بھوسے، شمبھوراجے دیسائی، سندیپن بھومرے، ادے سمنت، تانا جی ساونت، عبدالستار، دیپک کیسرکر، گلاب راؤ پاٹل اور سنجے راٹھوڈ کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔مسٹر شنڈے نے قبل ازیں شیو سینا کے ممبران اسمبلی سے جنوبی ممبئی کے سہیادری گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی تاکہ حلف نہ لینے والوں کو مطمئن کیا جا سکے۔ شنڈے کی نئی ٹیم کے سبھی وزیر کروڑ پتی ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ جائیداد مالابار ہلز سیٹ سے بی جے پی ایم ایل اے منگل پربھات لودھا کے پاس ہے۔

Related Articles