امت شاہ نے اڈیشہ میں لنگراج مندر کا درشن کیا
بھونیشور، اگست۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اڈیشہ کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران پیر کو لنگراج مندر کا درشن کیا۔مسٹر شاہ نے سخت سیکورٹی کے درمیان لنگراج مندر کے اندر جلابھشیک کیا۔ اس کے بعد مرکزی وزیر داخلہ کٹک روانہ ہو گئے۔ کٹک کے اوڈیا بازار میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جائے پیدائش میوزیم اور آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر سبھاش چندر بوس کے مجسمے پرانہوں نے پھول چڑھائے۔ان کے ساتھ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران بھی تھے۔ مسٹر شاہ شہر کے جواہر لال نہرو انڈور اسٹیڈیم میں اوڈیا روزنامہ پرجاتنتر کی 75 ویں سالگرہ میں شرکت کریں گے۔وزیر داخلہ بھونیشور میں پارٹی دفتر میں پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور دہلی واپس آنے سے قبل آج شام یہاں وزیر اعظم نریندر مودی پرلکھی گئی ایک کتاب کے پڑھنے کے پروگرام میں شامل ہوں گے۔