یوپی:ایم ایل سی ضمنی الیکشن کے لئے بی جے پی اور ایس پی امیدواروں نے پرچے داخل کئے

لکھنؤ: اگست. اترپردیش ودھان پریشد کی دو خالی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدوار دھرمیندر سنگھ سینتھ وار اور نرملا پاسوان نے اپنے پرچے داخل کئے جبکہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) امیدوار کیرتی کول نے بعد میں پرچہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔نامزدگی کے آخری دن پیر کو بی جے پی امیدواروں نے ودھان بھون میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ اور برجیش پاٹھک کےعلاوہ پارٹی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا جبکہ محترمہ کول کی نامزدگی کے وقت ایس پی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل، ایم ایل اے منوج پانڈے اور عرفان سولنکی موجود تھے۔ ودھان پریشد کی ان دو سیٹوں پر 11اگست کو ووٹنگ ہوگی۔ یوتو دونوں خالی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں بی جے پی امیدواروں کی جیت یقینی مانی جارہی ہےلیکن ایک سیٹ پر ایس پی امیدوار نے اپنی جیت کا دعوی کرتے ہوئے بی جے پی اراکین اسمبلی سے حمایت مانگی ہے۔ کول نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد کہا کہ انہیں اپنی جیت کا پورا بھروسہ ہے۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک قبائلی خاتون کوموقع دینے کے لئے ہو یادو کا مشکور ہیں۔ اور سبھی سے اپیل ہے کہ قبائلی سماج کو آگے بڑھانے کے لئے ان کی مدد کریں۔خاص کر بی جے پی سے قبائلی سماج سے تعلق رکھنے والے لیڈران ان کی حمایت کریںادھر بی جے پی امیدوار نرملا پاسوان اور دھرمیندر سنگھ سینتھ وار نامزدگی داخل کرنے سے پہلے بی جے پی کے ریاستی دفتر پہنچے اور لیڈروں و عہدیداروں سے ملاقا ت کی۔ پاسوان نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کے سرکاری رہائش گاہ گئیں جہاں موریہ نے انہیں جیت کی پیشگی مبارک باد دی۔ بعد میں موریہ نے ٹوئٹ میں لکھا’آج لکھنؤ رہائش گاہ پر اترپردیش ودھان پریشد کے ضمنی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدوار نرملا پاسوان سے رسمی ملاقات کر انہیں جیت کی پیشگی مبارک باد پیش کیا۔قابل ذکر ہے کہ ودھان پریشد کی دو سیٹوں میں سے ایک سیٹ پر ایس پی کے احمد حسن کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ جبکہ دوسری سیٹ ٹھاکر جئے ویر سنگھ کے ودھان سبھا رکن منتخب ہونے کے بعد ان کے استعفی سے خالی ہوئی ہے۔

Related Articles