یوگی نے رام مندر تعمیراتی کاموں کا لیا جائزہ
اجودھیا:۔ رام جنم بھومی تحریک میں سرگرم رول ادا کرنے والے رام چندر پرمہنس داس کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے اجودھیا پہنچے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو ہنومان گڑھی اور رام للا کے دربار میں جاکر درشن اور پوجا پاٹ کیا اور رام مندر کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔بھگوان رام کی تپوستھلی چترکوٹ میں بی جے پی کی جاری سہ روزہ چنتن شیور کے اختتام اجلاس میں شرکت کرنے سے پہلے یوگی آج دوپہر اجودھیا پہنچے اور ہیلی پیڈ سے سیدھے ہنومان گڑھی پہنچے جہاں انہوں نے ہنومان جی کی آرتی اتاری اور ریاست کی ترقی کی دعا کی۔یوگی بعد میں رام للا کے عارضی مندر پہنچے اور درشن و پوجا کیا اور رام جانکی کی آرتی اتار کر دعا کی۔بعد میں وزیر اعلی کا قافلہ رام جنم بھومی استھل کی جانب بڑھا جہاں انہوں نے مندر تعمیراتی کاموں کا باریکی سے جائزہ لیا اور افسران کو ضروری احکامات دئیے۔