اسمرتی ایرانی نے کانگریس لیڈروں کو نوٹس بھیجا

نئی دہلی، جولائی۔ مرکزی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی نے کانگریس لیڈروں جے رام رمیش، پون کھیرا اور این ڈی سوزا کو قانونی نوٹس بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، اس لیے کانگریس لیڈر غیر مشروط معافی مانگیں۔محترمہ ایرانی کی طرف سے موصول ہونے والے نوٹس کی تصدیق کرتے ہوئے، کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے کہا، "دہلی ہائی کورٹ نے محترمہ اسمرتی ایرانی کی طرف سے دائر معاملے پر باضابطہ طور پر جواب دینے کے لیے ہمیں نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت کے سامنے حقائق پیش کریں گے۔ ہم اسے چیلنج کریں گے اور محترمہ ایرانی کی جانب سے گمراہ کی اس کوشش کو مسترد کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ کانگریس لیڈروں نے حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا تھا کہ وہ محترمہ ایرانی کو کابینہ سے ہٹا دیں۔مرکزی وزیر نے کانگریس قائدین کے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان سے غیر مشروط معافی مانگنے یا 2 کروڑ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کو کہا۔

 

Related Articles