نائیڈو نے سی آر پی ایف کے یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا

نئی دہلی، جولائی۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بدھ کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں کو فورس کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی۔بدھ کو یہاں جاری ایک ٹویٹ میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ملک کی داخلی سلامتی اور سالمیت کی حفاظت سی آر پی ایف پوری تاثیر کے ساتھ کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے یوم تاسیس پر فورس کے ارکان، سابق ارکان اور آپ سب کے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ملک کی داخلی سلامتی اور آفات میں مدد فراہم کرنے میں سی آر پی ایف کا شاندار کردار رہا ہے، آپ تمام کے صحت مند، محفوظ اور روشن مستقبل کی خواہش کرتا ہوں۔

 

Related Articles