تینوں فارمیٹ کھیلنا کھلاڑیوں کیلئے مشکل ہو گیا ہے: ڈی کوک

کیپ ٹاؤن،جولائی۔جنوبی افریقا کے ٹیسٹ کرکٹر ڈی کوک کا کہنا ہے کہ تینوں فارمیٹ کھیلنا کھلاڑیوں کیلییمشکل ہو گیا ہے۔ایک بیان میں ڈی کوک نے کہا کہ کھلاڑی سوچنے لگے ہیں کہ کیا وہ تینوں فارمیٹ کھیل سکتے ہیں کیونکہ تینوں فارمیٹ کھیلنا کھلاڑیوں کے لیے مشکل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا انٹرنیشنل کیلنڈرز میں میچز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، اب کھلاڑیوں کو خود فیصلہ کرنا ہے، میں عمر کے جس حصے میں ہوں ، مجھے اپنے کیرئیر سے متعلق سوچنا پڑے گا۔ڈی کوک کا کہنا تھا کہ اپنی خوشی سیسب فارمیٹ کھیل رہا ہوں، 50 اوورز کرکٹ اچھی جا رہی ہے، ہم ورلڈکپ جیتنا چاہتے ہیں۔

 

Related Articles