ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کیا

واشنگٹن،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ اسی عہدے پر انتخاب لڑنے کے لئے ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کرلیا۔
انہوں نے وائٹ ہاؤس کے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں کہا ’’میں امریکہ کے صدر کے عہدے کے لئے یہ نامزدگی بخوشی قبول کرتا ہوں‘‘۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ 2020 کے انتخابات امریکی تاریخ کے سب سے اہم انتخاب ہیں۔ انہوں نے عوام کو متنبہ کیا کہ ڈیموکریٹک حریف جو بیڈن کا بنیاد پرست ایجنڈا امریکہ کو ’برباد‘ کرسکتا ہے۔

 

Related Articles