نور ٹی 20 کیلئے بنگلہ دیشی کپتان مقرر

ڈھاکا،جولائی۔ بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نورالحسن کو کپتان مقرر کیا ہے۔ 2019 سے قیادت کرنے والے محمود اللہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ تین میچز کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ میں ان کا نام بھی شامل نہیں، انہیں آرام دیا گیا ہے۔ مشفق الرحیم حج کیلئے گئے ہوئے ہیں جبکہ شکیب الحسن نے وائٹ بال سیریز نہ کھیلنے کی اجازت لی تھی۔

 

Related Articles