سشمیتا سین زندگی اپنی شرائط پر گزارنے کی عادی ہیں، مہیش بھٹ

ممبئی ،جولائی۔بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین اور آئی پی ایل کے بانی اور نامور بزنس مین للت مودی کی دوستی کے چرچے ہوتے ہی ،سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ اداکارہ نے پیسوں کے لیے محبت کی ہے۔بولی وڈ کے نامور فلم ساز و ہدایت کار مہیش بھٹ بھی اس حوالے سے سابقہ مس یونیورس کی حمایت میں سامنے آگئے۔ ہدایتکار و فلم پروڈیوسر مہیش بھٹ نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ سشمیتا سین ہمیشہ سے ہی بہادر لڑکی رہی ہیں، ہمیں ان کا احترام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سشمیتا ایک غیر معمولی لڑکی ہیں وہ اپنی زندگی اپنی شرائط پر گزارنے کی عادی ہیں جو کہ ان کا حق ہے اور ہمیں ان کا یہ حق تسلیم کرنا چاہیے، ہم کون ہوتے ہیں کسی پر اپنے عقائد اور نظریات مسلط کرنے والیاور کسی کوصرف اس وجہ سے تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ وہ اپنی شرائط پر زندگی گزارنا چاہتا ہے۔اتوار کے روز انسٹاگرام پر سشمیتا سین نے اپنی ایک پوسٹ میں مخالفین پر کڑی تنقید کی، انہوں نے لکھا کہ یہ دیکھ کر دل ٹوٹتا ہے کہ کس طرح ہمارے آس پاس کی دنیا دْکھی ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نام نہاد دانشور اپنی بیوقوفیوں کے ساتھ، جاہل لوگ اپنی گھٹیا اور مزاحیہ گپ شپ کے ساتھ، وہ دوست اور جاننے والے جن سے میں کبھی ملی ہی نہیں، سب لوگ میری زندگی اور کردار کے بارے میں اپنے رائے اور معلومات دے رہے ہیں، اور ‘گولڈ ڈگر’ کہہ رہے ہیں، واہ یہ ذہین لوگ۔سشمیتا سین نے مزید کہا ہے کہ میں سونے سے زیادہ چاہتی ہوں کیونکہ میں نے ہمیشہ ہیروں کو ترجیح دی ہے اور میں انھیں ابھی بھی اپنے لیے خریدتی ہوں، میں اپنے چاہنے والوں کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں اور انھیں کہتی ہوں کہ آپ کی سْش بالکل ٹھیک ہے۔

Related Articles