تیس سال کویت کی سفارتی خدمات انجام دینے والے سفیر کے لیے برطانیہ کا بڑا اعزاز

لندن،جولائی۔برطانوی ملکہ الزبتھ نے کویت کے سفیر خالد الدویسان کو تین دہائیوں پر محیط خدمات کے بدلے میں برطانیہ کے غیر معمولی اور بہت کم لوگوں کو مل پانے والے اعزاز سے نوازا ہے۔کویت کے سفیر کو اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا کہ انہیں سینٹ مائیکل اور سینٹ جارج دیا جائے۔ جو اعلی افسران کے لیے مخصوص ہے جنہوں نے غیر فوجی میدان میں انتہائی غیر معمولی اور اہم ترین خدمات بیرون ملک یعنی سفارتی شعبے میں انجام دی ہوں۔ڈہلومیٹک کور کا مارشل السٹئیر ہیرسن نے کویتی سفیر کے لے اس اعزاز کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ خالد الدویسان کو ملنے والا یہ اعزاز کم ہی لوگوں کو ملتا ہے۔ جو انہیں ان کی سفارت سے سبکدوشی پر ملکہ الزبتھ کی طرف سے عطا کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا یہ ان کی خدمات کی تحسین اور اعتراف کا اعلان ہے۔ جو خدمات انہوں نے گذشتہ تیس برسوں کے دوران برطانیہ اور کویت کے دو طرفہ تعلقات کے لیے انجام دی ہیں۔ ہیریسن نے تعریف کی کہ تیس برس تک برطانیہ میں سفیر رہے۔واضح رہے خالد الدویسانی 1992 سے برطانیہ میں سفارت کاری کے شعبے میں بروئے کار رہے۔ جبکہ 2002 وہ براہ راست سفارتی شعبے میں رہے۔

 

Related Articles