ٹوئنکل سے مذاق کیا تو کرس راک کے جنازے کے اخراجات میں ادا کرونگا، اکشے

ممبئی ،جولائی۔بولی وڈ اداکار اکشے کمار نے ان کی بیوی ٹوئنکل کھنہ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کچھ ایسا جواب دیا جس پر سب حیران ہیں اور ان کے لفظوں کا مطلب سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق اکشے کمار اور سمنتھا روتھ پرابھو ’کافی ودھ کرن‘ کے اگلے شو میں مہمان ہیں،شو کے پرومو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب کرن جوہر اکشے کمار سے پوچھتے ہیں کہ اگر کرس راک نے ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ سے مذاق کیا تو وہ کیا کریں گے؟جس پر اداکار نے کہا ’میں ان کے جنازے کے اخراجات ادا کروں گا۔کرن جوہر کا سوال 27 مارچ 2022 کو منتعقد ہونے والی آسکر ایوارڈزکی تقریب میں پیش آنے والے اس واقعے کے تناظر میں تھا جس میں کامیڈین کرس راک نے اسٹیج پر ہولی وڈ اداکار ول اسمتھ کی بیوی کے بالوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزاحیہ جملہ بولا تھا جس پر ول اسمتھ نے ان کو تھپڑ مار دیا تھا اور چیخ کر کہا تھا ’اپنی زبان سے میری بیوی کا نام مت لو۔واقعے سے تقریب کا ماحول متاثر ہوا تھا اور ول اسمتھ کو باہر نکال دیا گیا تھا۔تاہم بعدازاں ول اسمتھ نے معافی مانگ لی تھی اور انسٹاگرام پر بھی سب لوگوں سے معافی مانگی تھی۔ان کا کہنا تھا میں کرس راک، ولیم کی فیملی اور اکیڈمی کی انتظامیہ سے معافی کا خواست گار ہوں۔یاد رہے اسی تقریب میں ول اسمتھ نے ٹینس اسٹارز وینس اور سرینا کے والد رچرڈ ولیم کا کردار ادا کرنے پر انعام حاصل کیا تھا۔واقعے کے بعد ول اسمتھ پر اگلے دس سال تک آسکر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

Related Articles