انجلینا جولی کے بچوں کی پسندیدہ کتابیں کونسی ہیں؟

لاس اینجلس-ستمبر,عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کی پسندیدہ کتابوں کے بارے میں بتادیا ہے۔انجلینا جولی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنے بچوں کی کتابیں پڑھتے ہوئے چند تصاویر شیئر کی ہیں، ان تصاویر میں ان کی بیٹی زاہرا کو ان کی پسندیدہ کتاب ’دی بلویسٹ آئی‘ جبکہ شیلو جولی پٹ کو ان کی پسندیدہ کتاب ’دی ڈارک لیڈی ‘ پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سمر ریڈنگ کا اختتام ہوگیا ہے۔‘انجلینا جولی نے اپنے مداحوں سے ان کی پسندیدہ کتابوں کے بارے میں پوچھتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہمارے گھر میں کچھ پسندیدہ کتابیں ہیں۔‘اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’آپ کی پسندیدہ کتابوں کے بارے میں جان کر مجھے اچھا لگے گا۔‘اس سے قبل انجلینا جولی نیاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ وہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر بچوں کے حقوق پر ایک کتاب ’نو یئور رائٹس ‘ لانچ کرنے والی ہیں۔اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اپنی کتاب خریدنے کے خواہشمند افراد کے آن لائن آرڈرز کی بکنگ کروانے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک لنک بھی شیئر کیا ہے جہاں ان کی اس کتاب کو خریدنے کے لیے آرڈر کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles