حکومت بزرگ شہریوں کے لیے ریل کرایہ میں رعایت دوبارہ شروع کرے: راہل-پرینکا

نئی دہلی، جولائی۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے بزرگ شہریوں کو ریل کرایہ میں دی جانے والی رعایت کو واپس لینے کے حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ دار دوستوں پر ملک کو لٹا رہی ہے اور پبلسٹی پر بے جا خرچ کر رہی ہے لیکن اس کے پاس بزرگ شہریوں کے لیے پیسے نہیں ہیں۔کانگریس قائدین نے کہا کہ بزرگوں کو ریل کرایہ میں رعایت دینے کے پرانے نظام کو بحال کیا جانا چاہئے اور ملک میں بزرگ شہریوں کے احترام اور خدمت کے جذبے اور روایت کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جانا چاہئے۔مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ "اشتہارات پر 911 کروڑ روپے، نئے طیارے کی قیمت 8،400 کروڑ روپے، سرمایہ دار دوستوں کے لیے ٹیکس چھوٹ 1,45,000 کروڑ روپے سالانہ ہے لیکن حکومت کے پاس بزرگ شہریوں کو ریل ٹکٹ پر چھوٹ دینے کے لیے 1,500 کروڑ روپے نہیں ہیں۔ دوستوں کے لیے تارے بھی توڑ دیں گے مگر لوگوں کو ایک ایک پائی کے لیے ترسائیں گے۔محترممہ پرینکا وڈرا نے کہاکہ ”ہندوستان میں ہمیشہ بزرگوں کے احترام اور خدمت کی روایت رہی ہے۔ وزیر ریلوے کا ملک کے بزرگوں سے ریل ٹکٹ میں رعایت چھیننا بالکل غلط ہے۔ اس سہولت کے ذریعے ہمارے بزرگ زیارت اور دیگر سفر کرتے تھے۔ سینئر لوگوں کے اعزاز میں یہ فیصلہ واپس لیں۔

 

Related Articles