محمد یوسف کو پاکستان ٹیم کا مستقل بیٹنگ کوچ مقرر کرنیکا فیصلہ

کراچی،جولائی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو مستقل بنیادوں پر ٹیم کے ساتھ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پاکستانی ہائی پرفارمنس سینٹر میں ا ن کی جگہ نئے بیٹنگ کوچ کے لئے عہدہ مشہتر کیا جائے گا۔ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پی سی بی میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کررہا ہے لیکن یوسف بدستور ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ہوم سیریز میں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی درخواست پر انہیں عارضی بیٹنگ کوچ بنایا گیا تھا۔ وہ اب پاکستان ٹیم کے ساتھ سری لنکا میں ہیں۔انہیں ہائی پرفارمنس سینٹر سے ریلیزکردیا گیا ہے۔

 

Related Articles