لنکا پریمیئر لیگ ملتوی
کولمبو، جولائی ۔سری لنکا کے گھریلو کرکٹ مقابلے لنکا پریمیئر لیگ کے 2022 ایڈیشن کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے اتوار کو یہ اعلان کیا۔ایس ایل سی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہاکہ سری لنکا کرکٹ یہ اعلان کرنا چاہے گا کہ یکم اگست سے 21 اگست 2022 تک ہونے والی سری لنکن پریمیئر لیگ کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایل سی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے رائٹس ہولڈر، انوویٹیو پروڈکشن گروپ ایف زیڈ ای نے ملک کی معاشی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا یہ صحیح وقت نہیں ہے، جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ کیا۔