وزیر اعلیٰ نے مفت پریکاشن ڈوز مہم کاآغاز کیا

کورونا پوری طرح ختم نہیں ہوا ہے،لیکن وائرس کچھ کمزور ہوا ہے

لکھنؤ: جولائی۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تحریک سے حکومت ہند کی جانب سے آزادی کے امرت مہوتسو سال پر پریکاشن ڈوز کی ایک خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ حکومت ہند نے اب 18 سال سے زائد عمر کے سبھی اہل افراد کو جنھیں کم از کم 06 ماہ یا 26 ہفتے پہلے ویکسین کی دوسری خوراک ملی ہے۔حکومت ہندپریکاشن یا امرت ڈوز کی شکل میں احتیاطی خوراک مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 75 دنوں کی یہ خصوصی مہم 30 ستمبر 2022 تک چلائی جائے گی۔ اس دوران ریاست میں 12 کروڑ 08 لاکھ 21 ہزار 597 افرادپریکاشن ڈوز کے لئے اہل ہوں گے۔وزیر اعلیٰ آج یہاں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی (سول) اسپتال میں مفت پریکاشن ڈوز مہم کی شروعات کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت اور رہنمائی میں ملک کورونا وبا کے خلاف جو جنگ لڑ رہا ہے وہ کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھونے کی راہ پر گامزن ہے۔ ہندوستان کے کووڈ مینجمنٹ کو دنیا میں ہر جگہ سراہا گیا ہے۔ ہندوستان دنیا کا ایک بڑا ملک ہے جو کووڈ ویکسینیشن میں ہندوستان دنیا کے اہم ممالک میں سے ایک ہے۔ ہندوستان نے جس مؤثر طریقے سے ملک کے 135 کروڑ لوگوں کو ویکسین فراہم کی ہے وہ دنیا کے لیے بڑے چیلنج اور تعجب کی بات ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ویکسین مفت ہے، ملک میں سب کو ویکسین مل رہی ہے۔ آبادی کے لحاظ سے اتر پردیش ملک کی سب سے بڑی ریاست ہے۔ حکومت ہند نے اتر پردیش میں مرحلہ وار اعلان کرکووڈ ویکسینیشن کے پروگرام کو آگے بڑھانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب تک ریاست میں 18 سال سے زیادہ عمر کے 104 فیصد لوگوں کو ویکسین کی پہلی خوراک اور 98.11 فیصد لوگوں کو دوسری خوراک مل چکی ہے۔ 15 سے 17 سال کی عمر کے 100% نوعمر بچوں کو ویکسین کی پہلی خوراک اور 90% نوعمروں نے دوسری خوراک حاصل کی ہے۔ 12 سے 14 سال کی عمر کے 98.3 فیصد بچوں کو پہلی خوراک اور 78.3 فیصد بچوں کو دوسری خوراک ملی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پریکاشن ڈوز کی یہ خصوصی مہم مفت ہے۔ اس کے لیے انہوں نے وزیر اعظم سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ آزادی کے امرت مہوتسو پر 75 دنوں کی تیاری کے پریکاشن ڈوز کے اس پروگرام میں 18 سال سے زیادہ عمر کے سبھی افراد جو کہ اس کے زمرے میں آتے ہیں۔ ملک میں کورونا کے خلاف لڑیں گے۔

کورونا ویکسینیشن کی روک تھام کی پریکاشن ڈوز مہم کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے سول اسپتال میں ویکسین لینے کے لیے آنے والے لوگوں اور وہاں موجود ہیلتھ اہل کاروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا مکمل طور پر ختم نہیں ہوا لیکن وائرس کچھ کمزور ہوگا ہے۔ انہوں نے ریاست کے سبھی لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک، لکھنؤ کی میئر محترمہ سنیکتا بھاٹیہ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای اور اطلاعات جناب نونیت سہگل، ایڈیشنل چیف سکریٹری طب و صحت جناب امت موہن پرساد، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ اور اطلاعات جناب سنجے پرساد، لکھنؤکے ضلع مجسٹریٹ جناب سوریہ پال، گنگوار سمیت حکومت انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

Related Articles