دہلی کے کناٹ پلیس کے ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی

نئی دہلی، جولائی۔راجدھانی دہلی کے کناٹ پلیس کے آؤٹر سرکل علاقے میں جمعہ کی صبح ایک ریستوراں میں آگ لگ گئی۔ دہلی فائر سروس کے مطابق آج شام تقریباً 5.30 بجے ایک ریستوراں میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع ملی ہے کہ ریسٹورنٹ کے اندر لکڑی کے فرنیچر میں آگ لگی تھی جسے بجھا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کل صبح وسطی دہلی کے پہاڑ گنج علاقے کے ایک ہوٹل میں بھی آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔ آگ لگنے کے بعد ہوٹل سے تقریباً 10 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

Related Articles