صدارتی امیدوار دروپدی مرمو گوا پہنچی

پنجی، جولائی۔نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو جمعرات کو گوا پہنچ گئیں۔محترمہ مرمو کا جنوبی گوا کے دابولم ہوائی اڈے پر پہنچنے پر مرکزی وزیر شری پد نائک، گوا کے پروٹوکول کے وزیر موون گوڈینو، گوا بی جے پی کے صدر سدانند شیٹ تاوندے اور راجیہ سبھا کے رکن ونے ٹنڈولکر نے ان کا استقبال کیا۔محترمہ مرمو صدارتی مہم کے حصہ کے طور پر یہاں ایم ایل اے اور ایم پی سے ملاقات کرنے والی ہیں۔مسٹر گوڈینو نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ وہ گوا کے دورے پر ہیں اور صدارتی انتخابات کے لیے تمام اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں گی۔راجیہ سبھا ایم پی ونے ٹنڈولکر نے یقین ظاہر کیا کہ این ڈی اے امیدوار کی زیادہ زیادہ ووٹوں سے جیت ہوگی۔

Related Articles