سپریم کورٹ کا پورے ملک میں محرم کا جلوس نکالے جانے کی اجازت دینے سے انکار
لوگوں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دین گے: سپریم کورٹ
نئی دہلی :سپریم کورٹ نے محرم کے جلوس نکلانے کی اجازت دینے والی عرضی کو خارج کردیا ہے۔ کورٹ نے کہا کہ وہ کوئی ایسا حکم نہیں دے گا جس سے لوگوں کی صحت کو خطرے میں ڈال دیاجائے۔ ساتھ ہی لکھنؤ کے عرضی گزار کو اپنی عرضی کے ساتھ الہ آباد ہائی کورٹ نے جانے کیلئے کہا۔ کورٹ نے کہا کہ وہ پورے ملک کے لئے ایک عام حکم کیسے دے سکتا ہے۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڑے اور جسٹس اے ایس بوپنا اور وی رام سبرا منیم کی بنچ نے کہا کہ اس سےایک طبقہ خاص کو کو نشانہ بنایا جائےگا اور اس سےانتشار کا ماحول پیدا ہوگا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت میں بنچ نے کہا کہ، آپ ایک عام حکم لانے کیلئے کہہ رہے ہیں۔ اور اگر ہم اس کی اجازت دیتے ہیں تو اس سے کورونا پھیلنے کے نام پر ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایک عدالت کے طورپر ہم سبھی لوگوں کے صحت کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے ہیں۔