رنبیر کپور کےدسویں جماعت میں کتنے نمبرز آئے تھے؟ اداکار نے خود بتادیا

ممبئی،جولائی۔بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے حال ہی میں اپنے دسویں جماعت کے رزلٹ سے متعلق انکشاف کیا ہے۔رنبیر کپور ان دنوں 22 جولائی کو اپنی ریلیز ہونے والی فلم ‘شمشیرا’ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈولی سنگھ کو انٹرویو دیا۔انٹرویو ڈولی سنگھ نے یش راج فلمز کے اشتراک سے کیا جس میں وہ بڑی عمر کی خاتون کے روپ میں دکھائی دیں اور انہوں نے اسی انداز میں رنبیر سے کئی سوالات کیے۔دوران انٹرویو ڈولی نے سوال کیا کہ آپ کے دسویں جماعت میں کتنے نمبرز آئے تھے؟ جواب میں اداکار نے بتایا کہ ‘میرے دسویں کے بورڈ کے امتحانات میں 53.4 فیصد نمبر آئے تھے’۔رنبیر کپور نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کپور خاندان کے وہ پہلے لڑکے تھے جنہوں نے دسویں جماعت پاس کی۔انٹرویو میں رنبیر سنگھ کا کہنا تھا کہ ‘میری فیملی کو مجھ سے بھی امید نہیں تھی، وہ سمجھتے تھے کہ شاید میں بھی دسویں پاس نہیں کرسکوں گا کیونکہ پڑھائی میں کمزور تھا’۔اداکار نے مزید بتایا کہ ‘جب امتحانات کا نتیجہ آیا تو میرے لیے پارٹی رکھی گئی جس میں پورے خاندان کو دعوت دی گئی تھی’۔

Related Articles