اینکر روہت رنجن کو سپریم کورٹ سے راحت، گرفتاری پر روک

نئی دہلی، جولائی ۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کو زی نیوز کے اینکر روہت رنجن کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا فرضی ویڈیو چلانے کے الزام میں گرفتاری سے راحت دے دی۔ اینکر کے خلاف جے پور، رائے پور اور نوئیڈا میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ حکم جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس جے کے مہیشوری کی سربراہی والی دو ججوں کی تعطیلاتی بنچ نے دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے روہت کی عرضی پر مرکزی حکومت اور دیگر کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق، روہت رنجن کے خلاف یکم جولائی کو نشر ہونے والی ایک فرضی خبر کے سلسلے میں مختلف مقامات پر کئی ایف آئی آر درج ہیں۔ عدالت نے حکام کو ہدایت کی کہ اس کے خلاف زبردستی کارروائی نہ کی جائے اور نہ ہی اسے حراست میں لیا جائے۔ قابل ذکر ہے کہ روہت رنجن نے عدالت عظمیٰ سے درخواست کی تھی کہ ان کے خلاف درج مقدمات کو منسوخ کیا جائے اور ان کی ایک ہی جگہ پر سماعت کی جائے۔

Related Articles