زبیر کی درخواست ضمانت پر جمعہ کو سماعت ہو سکتی ہے
نئی دہلی، جولائی ۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی اجازت ملنے پرآلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی درخواست ضمانت پر جمعہ کو سماعت کرے گی۔ جسٹس اندرا بنرجی کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے کہا کہ اگر چیف جسٹس کی اجازت مل جاتی ہے تو زبیر کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کی جائے گی۔ زبیر نے اتر پردیش کے سیتا پور میں اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے اور اس معاملے میں ضمانت دینے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ جسٹس بنرجی نے کہا، ’’چیف جسٹس کی اجازت ملنے کے بعد ہم کل اس معاملے کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس ہی سماعت کے معاملات کا ورک شیڈول ترتیب دے سکتے ہیں۔ چیف جسٹس کی اجازت کی شرط پر وہ اس معاملے کو کل سماعت کے لئے درج کرتی ہیں۔ قانون کے مسودے کے مطابق چیف جسٹس ماسٹر آف روسٹر کا تعین کر سکتے ہیں اور طے کریں گے کہ کون کس معاملے کی سماعت کب کرے گا۔ سینئر ایڈوکیٹ کولون گونزالوس نے زبیر کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے دو ججوں کی تعطیلاتی بنچ سے کہا کہ جو لوگ نفرت پھیلانے والے بیان دیتے ہیں، وہی لوگ زبیر کو قتل کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے بنچ سے جمعرات کو دوپہر 2 بجے ہی اس معاملے کی سماعت کی درخواست کی اورکہا کہ یہ ایک فوری معاملہ ہے۔