جی ایس ٹی ٹیکس دہندگان کو سود پر مکمل راحت دی جائے گی: سی بی آئی سی

نئی دہلی، سینٹرل بورڈ برائے بالواسطہ ٹیکس اور کسٹم (سی بی آئی سی) نے آج واضح کیا کہ ٹیکس دہندگان کو جی ایس ٹی کی تاخیر سے ادائیگی پر سود پر جی ایس ٹی کونسل کی طرف سے دی جانے والی راحت کا پورا فائدہ ملے گا۔

سی بی آئی سی نے بدھ کے روز اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جبکہ بدھ کے روز سوشل میڈیا پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ جی ایس ٹی کونسل کے 39 ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق ٹیکس دہندگان کو مکمل راحت دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ کل جاری کردہ نوٹیفکیشن پر یکم ستمبر 2020 ء تک تاخیر سے ادائیگی پر ہونے والی سود کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles