مفاد عامہ میں بی جے پی نئے جہات قائم کررہی:یوگی
لکھنؤ:جولائی۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو کہا کہ عوامی توقعات کا مظہر بی جے پی حکومت نئی جہتیں قائم کررہی ہے جبکہ کنبہ پروری اور ذات پات کی حامی سماج وادی پارٹی(ایس پی)،بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اور کانگریس لگاتار محدود ہوتی چلی جارہی ہیں۔اپنے دوسرے میعاد کار کے100دنوں کا رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے یوگی نے لوک بھون میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ حل ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں عوام بی جے پی اتحاد کو مکمل اکثریت دے کر جس مقصد کے ساتھ اپنا آشیروار دیا تھا وہ جیت کا سلسلہ عوامی اعتماد کا مظہر نئے نئے جہات قائم کررہا ہے۔اسمبلی انتخابات کے بعد اترپردیش میں ایم ایل سی انتخابات ہوئے جن میں 36 میں سے 33سیٹوں پر بی جے پی کو جیت حاصل ہوئی جبکہ تین سیٹیں آزاد امیدواروں نے جیت لی۔ بی ایس پی، ایس پی اور کانگریس کا کھاتہ بھی نہیں کھل سکا۔ 87سالوں بعد یہ پہلا مقو ہے جب اترپردیش کے ایوان بالا میں کانگریس کا کوئی بھی رکن نہیں ہے۔ اس دوران اعظم گڑھ اور رامپور میں ہوئے ضمنی انتخابات میں عوام نے بی جے پی کو اپنا آشیرواد دیا۔ یہ دونوں سیٹیں ایس پی کے پاس تھیں۔انہوں نے کہا کہ 25مارچ کو حکومت کے دوسرے میعاد کارکا ہم نے حلف لیا۔37سال بعد ریاست میں یہ موقع آیا تھا جب کسی حکومت نے اپنے پانچ سال پورا کرنے کے بعد دوسری بار پھر حلف لیا ہے۔ ہمیں جو دوسرے میعاد کار میں عوام نے موقع دیا ہے اسے ایک نئی اڑان کے ساتھ ہم اپنی یاترا کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے ذریعہ ملک کو پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے ہدف میں اترپردیش کا کردار اہم ہوجاتی ہے جسے حاصل کرنے کی سمت میں حکومت سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت کی سبھی اسکیمات کو موثر انداز میں نفاذ کیا جارہا ہے۔ یہ جو پروگرام ہے جو اترپردیش کی معیشت کو ایک نئی سمت دینے کے لئے ٹیم ورک کے طور پر کام کر کے آگے بڑھایا جارہا ہے۔ اگلے پانچ سالوں کے لئے جو ہدف طئے کئے گئے ہیں موجودہ وقت میں ہم اسے آگے بڑھانے کا کام کررہے ہیں جو اترپردیش کی ترقی کے لئے اہم ہے۔ہم نے جو ایکشن پلان تیار کیا ہے اس میں تکنیک کا بھی بہتر استعمال کیا۔ پہلی بار ریاست کے اندر پنشن حاصل کرنے والےسرکاری ملازمین کے لئے ای۔پنشن اسکیم نافذ کی۔ یوپی ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں ای۔ ودھان نافذ کیا گیا۔ حال ہی میں اسمبلی سیشن ای ۔ودھان کے ساتھ پورا ہوا۔