ٹھاکر نےکُلّو حادثہ پر افسوس کااظہار کیا
شملہ، جولائی ۔ ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے کُلّو ضلع کی سینج وادی کے شینسر قریب پیر کی صبح پیش آئے المناک بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جس میں 12 لوگوں کی موت ہو گئی ۔مسٹرجئے رام ٹھاکر نے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو 5-5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ جبکہ ہر زخمی کو فوری امداد کے طور پر 15000 روپے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش ظاہر کی۔