بنگال میں 20ستمبر تکتمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، ستمبر میں بھی تین دن مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہوگا:ممتا بنرجی

کلکتہ،وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے 20ستمبر تک ریاست میں تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستمبر 7,11اور12ستمبر کو مکمل لاک ڈاؤن رہیں گے۔وزیرا علیٰ نے 6ریاستوں سے فلائٹ سروس آنے کی بھی اجازت دیدی ہے۔
ممتابنرجی نے کہا کہ معاشرتی فاصلے کو لزوم کے ساتھ میٹرو سروس شروع کی جاسکتی ہے۔ممتابنرجی نے کہا کہ ہمیں 6ہاٹ اسپاٹ ریاستوں سے فلائٹ سروس شروع کرنے کیلئے کئی درخواستیں موصول ہوئی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اب ان 6ریاستوں سے فلائٹ سروس شروع کرنے کی اجازت دی جاری ہے۔تاہم اس وقت 31اگست تک دہلی، ممبئی، چنئی،پونے،ناگپور اور احمدآباد سے کلکتہ فلائٹ نہیں آئے گی۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ 20ستمبر تک ریاست میں تعلیمی ادارے ہیں کھلیں گے اور اس کے بعد کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔وزیرا علیٰ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ پی ایم کیئر فنڈ کو تمام ریاستوں کو برابر تقسیم کیا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔تین دن قبل تک ریاست میں 3200سے زاید کورونا کے کیس آنے لگے تھے مگر گزشتہ دودنوں سے 3ہزار کے اندر کیس آرہے ہیں۔کل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ ماہرین کے مطابق ستمبر کے اواخر تک ریاست میں کورونا وائرس قابو میں آجائے گا۔بنگال میں صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست کی صورت حال پر ان کی گہری نظر ہے۔اگلی کابینہ میٹنگ میں اسکولوں کے کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ریاست کی کابینہ کا اگلا اجلاس 18 ستمبر کو ہوگا۔
یواین آئی۔نور

Related Articles