ملک میں کورونا کے 14 ہزار سے زیادہ نئے معاملے
نئی دہلی، جون۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے 30 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ اب تک اس وبا سے جان گنوانے والوں کی تعداد مجموعی طور سے 525077 ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14,506 نئے معاملے بھی رپورٹ ہوئے۔ جس کےبعد معاملوں کی مجموعی تعداد 99,602 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 11574 مریض بھی کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹھیک ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 42808666 تک پہنچ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 197.46 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ان نئے اعداد و شمار کے ساتھ فعال معاملوں کی شرح 0.23 فیصد، روزانہ انفیکشن کی شرح 3.35 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.56 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 433659 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ اب تک 86.19 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کیرالہ میں کورونا وائرس کے 167 ایکٹو کیسز بڑھ کر 28086 ہو گئے ہیں۔ اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6532201 ہو گئی ہے جب کہ اس دوران 12 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 69976 ہو گئی ہے۔مہاراشٹر میں ایکٹو معاملوں کی تعداد 89 کم ہو کر 25481 پر آ گئی ہے جبکہ مزید 3566 لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7795121 تک پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 147915 ہے۔کرناٹک میں ایکٹو معاملوں کی تعداد 630 بڑھ کر 4918 ہو گئی ہے اور مزید 337 لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3921387 تک پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40115 ہے۔دہلی میں ایکٹو معاملے 71 کم ہو کر 4482 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 941 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 1902158 ہوگئی۔ اس وبا سے اب تک 26260 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔تمل ناڈو میں فعال کیسوں کی تعداد 748 بڑھ کر 8970 ہو گئی ہے اور ریاست میں اب تک 3424293 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 38026 ہے۔مغربی بنگال میں ایکٹو کیسز 679 بڑھ کر 4759 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں انفیکشن سے صحتیاب لوگوں کی تعداد 275 سے بڑھ کر 2000502 ہو گئی ہے۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 21216 ہے۔تلنگانہ میں 212 ایکٹو معاملے بڑھ کر 4172 ہو گئے ہیں۔ کووڈ سے صحتیاب ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 247 بڑھ کر 791708 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 4,111 پر مستحکم ہے۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں فعال معاملوں کی تعداد 133 سے کم ہو کر 3634 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں 651 کے اضافے کے بعد کل تعداد بڑھ کر 2062336 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 23534 ہے۔ہریانہ میں ایکٹیو معاملے 227 سے 2649 تک آ گئے ہیں۔ اس دوران 664 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 1001610 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 10622 پر مستحکم ہے۔راجستھان میں 24 ایکٹو معاملے کم ہو کر 904 ہو گئے ہیں۔ کووڈ کو شکست دینے کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 109 بڑھ کر 1277,720 ہوگئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 9564 پر مستحکم ہے۔اتراکھنڈ میں ایکٹو معاملے 40 سے بڑھ کر 768 ہو گئے ہیں اور کورونا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 430151 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کووڈ-19 کی وجہ سے اب تک 7696 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔