ایمرجنسی کو کبھی بھول نہیں سکتا ہے ملک:مودی
نئی دہلی، جون ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کے دور میں ملک کی جمہوریت کو کچلنے اور عام لوگوں کے حقوق کو جس بے رحمی سے کچلنے کا کام ہوا تھا اسے ملک کی آنے والی نسلیں کبھی بھلا نہیں سکتیں۔مسٹر مودی نے اتوار کو آکاش وانی سے نشر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ 1975 میں جون کے مہینے میں ہی ملک میں ایمرجنسی لگاکر لوگوں کے حقوق کو چھین لیا گیا تھا اور جمہوریت کا گلا گھونٹنے کا کام ہوا۔ ملک کی آنے والی نسلیں اسے کبھی بھلا نہیں سکتیں۔ ایمرجنسی کے دوران لوگوں کے حقوق کو چھینا گیا تھا اور ان پر طرح طرح کی پابندیاں لگائیں گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اس دور میں آئینی تنظیموں کو کچل دیا گیا تھا لیکن لوگوں نے آئین کو زندہ رکھا اور جمہوریت کو زندہ رکھنے کی لڑائی جمہوری طریقے سے لڑی اور ایمرجنسی کو ہٹاکر واپس جمہوریت قائم کی۔لوگوں کو تانا شاہی اور ایسی ذہنیت کو ہرایا۔انہوں نے کہا،’’ ایسی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی ہے۔ملک آج آزادی کے 75 ویں سال پر آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے تاریخ کے سبھی اہم مراحل سے سیکھتے ہوئے ہم سب کو بڑھتے رہنا ہے۔