ادھو ٹھاکرے کورونا سے متاثر
ممبئی، جون۔مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بدھ کو وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے بھی کورونا سے متاثر پائے گئے۔ مسٹر ٹھاکرے کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔مہاراشٹر کانگریس کے سربراہ نانا پٹولے نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور اینٹیجن ٹیسٹ میں ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم مسٹر ٹھاکرے کی آر ٹی پی سی آر رپورٹ منفی آئی ہے۔