صدر کووند نے گوا میں نئے راج بھون کا سنگ بنیاد رکھا
پنجی، جون۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بدھ کو ڈونا پاؤلا میں نئے راج بھون کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر ملک کی خاتون اول سویتا کووند، گوا کے گورنر پی ایس سری دھرن پلئی، ان کی اہلیہ ریتا ایس پلئی، گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت، مرکزی وزیر شری پد نائک، گوا قانون ساز اسمبلی کے ترجمان رمیش تاوڑکر کے علاوہ دیگر معززین موجود تھے۔صدر جمہوریہ ساحلی ریاست کے دو روزہ دورے پر ہیں۔