پوران نے کردیا پاکستان کو حیران، بیٹنگ اور کیپنگ کے بعد بہترین بولنگ

کراچی،جون۔ویسٹ انڈین کپتان نکولس پوران پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں مختلف کرداروں میں دکھائی دیے، انہوں تیسرے میچ میں آف اسپن کرتے ہوئے 48رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کردیا۔ ان کے شکاروں میں فخر زمان، امام الحق ، محمد حارث اورمحمد رضوان شامل تھے۔ حیران کن بات ہے کہ 26 سالہ پوران نے اس سے قبل اپنے کیریئر کے 43میچز صرف تین گیندیں کرائی تھیں۔ یہ میچ برج ٹائون میں2021میں کھیلا گیا تھا۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں پوران کی بہترین بولنگ تین رنز کے عوض ایک وکٹ ہے۔ پوران نے فخر زمان کو بولڈ کرکے اپنی پہلی ون ڈے وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈین کپتان جارحانہ بیٹنگ کے علاوہ وکٹ کیپنگ کرتے ہیں۔ حالیہ سیریز کے پہلے میچ میں وکٹ کیپنگ کرنے کے بعد انہوں نے گلوز شائے ہوپ کو تھما دیئے تھے۔

Related Articles