توہین عدالت معاملہ: پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ میں معافی مانگنے سے کیا انکار
توہین عدالت مامعاملہ میں سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے سپریم کورٹ میں معافی مانگنے سے انکار کردیا۔ معافی مانگنے کے لئے 3 دن کی مدت پیرکو آخری دن تھا۔ بھوشن نے کہا ہے کہ میں نے جو کہا وہ ایک حقیقت ہے۔ اب شرط کے ساتھ یا غیر مشروط معافی مانگی تو غلط ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دکھاوے کی معافی مانگنا میرے ضمیر کی اور ایک ادارے کی توہین کے برابر ہو گا۔
اب سپریم کورٹ 25 اگست کو بھوشن کو سزا سنا سکتی ہے۔عدالت اور ججوں کے خلاف ٹوئٹ کرنے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے 14 اگست کو پرشانت بھوشن کی سزا سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیاتھا ۔ گذشتہ جمعرات کو عدالت نے پرشانت بھوشن سے کہا تھا کہ اگر آپ معافی مانگ لیتے ہیں تو ہم نرمی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔