صدر جمہوریہ رام ناتھ کووندنے ماتا ویشنو دیوی کا درشن کیا

جموں، جون۔صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے جمعے کے روز جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں حاضری دی۔اس موقع پر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے موصوف لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ وہاں یاتریوں کے لئے بہم رکھی گئی سہولیات پر بات چیت بھی کی۔بتادیں کہ موصوف صدر جمہوریہ جمعرات کو دو روزہ دورہ پر جموں پہنچے۔انہوں نے جمعرات کی شام انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 5 ویں سالانہ تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کیا۔ان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں اعلیٰ تعلیم کا ایک نیا دور پروان چڑھ رہا ہے اور تعلیمی نظام بہتر ہو رہا ہے۔

 

Related Articles