برلا نے مہیش نومی کی مبارکباد دی
نئی دہلی، جون۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بدھ کو مہیش نومی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن معاشرے میں ہم آہنگی اور امن کو مضبوط کرکے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔مسٹر برلا نے آج ٹویٹ کیا ’’ مہیشوری خاندان کے بھگوان مہیش اور ماں پاروتی کی پوجا کا تہوار مہیش نومی کی مبارکباد۔ یہ دن معاشرے میں ہم آہنگی اور امن کو مضبوط بنا کر انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی تحریک دیتا ہے۔ بھگوان مہیش سے دعا ہے کہ وہ سب پر اپنا کرم بنائے رکھے۔ انہوں نے ٹویٹ کے ساتھ ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا۔