یوگی نے برج مندروں کے کئے درشن،خوشحالی کی مانگی دعائیں

متھرا:جون۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو برج کے مشہور مندروں میں پوجا۔پاٹ کر کے ریاست کی خوشحالی کی دعائیں مانگیں۔ادھر جنم استھان سیوا سنستھان کی منتظمہ کمیتی کے رکن و ہندو واتی لیڈر گوپیشورناتھ چترویدی نے پہلے سے اعلان شدہ کرشن جنم بھومی تیرتھ کی توسیع کے لئے وزیر اعلی کو میمورنڈم دیا۔ یوگی نے کرشن جنم بھومی کی دس کلومیٹر احاطے کے علاقے کو 10ستمبر 2021 کو تیرتھ استھل بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں کرشن جنم بھومی استھان کو مرکز مان کر دس کلومیٹر احاطے کو تیرتھ استھل قرار دیا گیا تھا۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن میں وارڈ19،40اور48چھوٹ گئے ہیں جبکہ یہ سبھی وارڈ متھرا کی پوراڑک پنچ کوسی پریکرما میں آتے ہیں اور ان وارڈوں میں مذہبی ادارے بھی ہیں۔وزیر اعلی نے آج سب سے پہلے شری کرشن جنم بھومی واقع مختلف مندروں سمیت کیشودیو مندر میں پوجا پاٹ کیا۔ اس کے بعد بھاگوت بھون مندر میں پوجا کی۔ شری کرشن جنم استھان سیوا سنستھان کے سکریٹری کپل شرما نے وزیر اعلی کے پوجا وغیرہ پروگرام سے متعلق انتظامات کو یقینی بنایا۔یوگی نے برسانہ کے شری جی مندر میں بھی پوجا پاٹ کیا اور سنت ونود بابا کے آشرم میں جاکر روحانی گفتگو کیا۔ گفتگومیں موجود سنت و ایک شاگرد نے بتایا کہ تبادلہ خیال کے دوران یمنا کو شفاف بنانے پر بھی غوروخوض ہوااور وزیر اعلی نے سنتوں کو تیقن دلایا کہ اس ضمن میں جلد ہی کچھ کیا جائے گا۔

Related Articles