معاشی صورتحال مزید بدتر ہوگی: راہل
نئی دہلی، جون۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی حالت مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے اور حکومت کے پاس کوئی ٹھوس اقتصادی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوتے جائیں گے۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران ملک کی اقتصادی حالت خراب ہوئی ہے اور اس میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ حکومت کے پاس موثر معاشی پالیسیاں نہیں ہیں، لہٰذا معاشی صورتحال مزید ابتر ہوتی جائے گی۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ ہندوستانی گھرانے مہنگائی اور ملازمتوں میں کمی کا شکار ہیں اور فی کس آمدنی دو سال پہلے کے مقابلے کم ہوئی ہے۔ حقیقی فی کس آمدنی 94,270 روپے سے کم ہو کر 91,481 روپے رہ گئی ہے۔ ہندوستان کی معاشی سست روی واضح ہے اور بی جے پی حکومت اپنی پالیسی دیوالیہ پن کا شکار ہے اور اس کے پاس اس بحران کا کوئی جواب نہیں ہے، لہٰذا اب معاشی صورتحال مزید خراب ہوگی۔