دنیابھر میں 64.51 فیصد مریض کورونا وائرس سے شفایاب
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی، جان لیوا اور خوفناک عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ-19) سے دنیا بھر میں متاثر 64.51 فیصد مریض شفایاب ہوچکے ہیں ، جبکہ آٹھ لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔<br /> جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کوروناوائرس نے دنیا بھر میں 2،33،49،139 افراد کو متاثر کیا ہے اور 8،07،463 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1،50،62،890 افراد اس جان لیوا وبا سے ب شفایاب ہو چکے ہیں۔<br /> امریکہ میں ا بھی تک کورونا وائرس سے 57،01،514 متاثر ہوچکے ہیں اور 1،76،797 افراد ہلاک اور 19،97،761 شفایاب ہوچکے ہیں۔<br /> برازیل میں اب تک 36،05،783 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1،14،744 افراد ہلاک اور 29،47،784 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔<br /> ہندوستان میں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 61،408 کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 31،06،348 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 836 افراد کی ہلاکت کی سے اموات کی مجموعی تعداد 57،542 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 23،38،035 ہوگئی ہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز لگاتار بڑھتے ہوئے 7،10،771 ہوچکے ہیں۔
کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے لحاظ سے روس دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے اور اب تک اس ملک میں کورونا نے 954،328 افراد کو متاثر کیا ہے اور 16،341 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، جس کی وجہ سے کورونا وائر سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اب تک اس ملک میں 609،773 افراد اس جان لیواوائرس سے متاثر اور 13،059 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی پیرو نے میکسیکو کو بھی کورونا وائرس کے متاثرین کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب یہاں 585،236 افراد جان لیوا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور کووڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد 27،453 ہوگئی ہے۔
میکسیکو میں بھی کورونا وائر س سے حالات ابتر ہیں ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 560،164 تک جا پہنچی ہے اور 60،480 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں کولمبیا اب دنیا بھر میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ اب تک اس ملک میں 533،103 افراد اس وائرس سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16،968 ہوچکی ہے۔
لاطینی امریکی ملک چلی دنیا میں نویں پائیدان پر ہے ، اب تک 397،665 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10،852 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں یوروپی ملک اسپین اب دسویں نمبر پر ہے ،اس ملک میں 386،054 کورونا متاثرین ہیں جبکہ اس جان لیوا وائرس سے 28،838 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
ایران میں اب تک 358،905 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں ، جبکہ 20،643 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ارجنٹائنا نے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک اس وبا سے اس ملک میں 342،154 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6،985 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
وہیں ،برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 327،643 ہوگئی ہے اور اس جان لیوا وبا سے 41،515 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سعودی عرب میں اب تک 307،479 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 3،649 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ملک بھر میں چوتھے مقام پر جنوبی ریاست کرناٹک ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 864 عدد کا اضافہ ہوا ہے اور اب ایکٹیو کیسز کی تعداد اس ریاست میں 83،567 ہوگئی ہے۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 68 سے بڑھ کر 4683 ہوگئی ہے۔ اب تک اس ریاست میں 1،89،564 افراد ب شفایاب ہوئے ہیں۔ جنوب کی ایک اور ریاست تمل ناڈو میں سرگرم کیسز کی تعداد 169 عدد سے کم ہوکر 53،541 رہ گئی ہے اور اب تک 6517 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اسی مدت کے دوران ریاست میں 3،19،327 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست ، اتر پردیش میں اسی عرصے کے دوران 951 مریضوں کا اضافہ درج کیا گیا ہے ، جس سے فعال کیسز کی مجموعی تعداد 49،242 اور اب تک 2926 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 1،35،613 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست بہار میں کورونا وائرس کے 1057 مریض کم ہوئے ہیں اور اب یہاں فعال کیسز کی تعداد 23،111 رہ گئی ہے۔ ریاست میں 511 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 98،325 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔