ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی پرسونے کا سکہ تیار

لندن،جون۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تاج پوشی کو 70سال مکمل ہونے پر شاہی ٹکسال کی جانب سے ساڑھے 8انچ قطر کا سونے کا سکہ تیار کیا گیا ہے جس کا وزن 15کلو گرام ہے اور اس کا ڈیزائن خود ملکہ نے منظور کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 96 سالہ الزبتھ دوم اپنے والد کے انتقال کے بعد 1952 میں ملکہ بنی تھیں اور اپنی تاج پوشی کی 70 سالگرہ دیکھنے والی واحد ملکہ ہیں۔ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کے پلاٹینم جوبلی مکمل ہونے پر ملک بھر میں جشن منایا گیا۔ یہ جشن اگلے 4 ماہ تک جاری رہے گا۔ اس تاریخی موقع پر ایک پرائیویٹ کلکٹر نے سونے کا خصوصی سکہ تیار کروایا ہے۔اس سکے کے دونوں اطراف کے ڈیزائن کو ملکہ نے خود منظور کیا تھا۔ 400 گھنٹوں کی مشقت سے تیار ہونے والے سکے کی قیمت 15 ہزار پاونڈز یعنی 38 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔اعلیٰ ترین معیار کے اس سکے کو ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے جو برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکہ بھی ہے۔

Related Articles