سارہ علی خان کو راہ چلتے لوگ گداگر سمجھ بیٹھے!!

ممبئی،مئی۔بالی ووڈ اور پٹودی خاندان سے تعلق رکھنے والی سارہ علی خان کو ایک بار سڑک پر رقص کرتا دیکھ کر لوگوں نے بھیک دینا شروع کردی تھی۔ واضح رہے کہ سارہ کے دادا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نواب منصور علی خان پٹودی، شاہی ریاست پٹودی کے نواب رہے ہیں جبکہ اب ان کے والد اور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نواب آف پٹودی کا اعزاز رکھتے ہیں۔ سارہ کا شمار موجودہ عہد کے ان نوجوان ادکاروں میں ہوتا ہے جنہیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔لیکن سارہ کے مطابق ایک ایسا وقت بھی گزرا ہے کہ لوگ انہیں فقیر سمجھ بیٹھے، یہ اور ایسے متعدد واقعات ہیں جن کا سارہ نے گزشتہ سالوں کے دوران کئی بار کھلے عام اعتراف کیا، اسی سبب وہ اپنے پرستاروں کے بہت قریب ہیں۔انہوں نے مذکورہ بالا انکشاف 2020 کے ایک انٹرویو کے دوران کیا جو کہ وائرل ہوا، سارہ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے والدین سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے ساتھ شاپنگ کررہی تھیں۔ والدین جب دکان کے اندر گئے تو وہ اپنی ملازمہ اور بھائی کے ساتھ جوکہ بہت چھوٹا اور اسٹرولر پر بیٹھا تھا، اس دوران میں نے رقص شروع کردیا، جس پر لوگوں نے رک کر مجھے پیسے دینا شروع کردیے، وہ سمجھے کہ شاید میں بھیک مانگ رہی ہوں۔

Related Articles