جھارکھنڈ ہائی کورٹ کو سورین کے خلاف پی آئی ایل کے میرٹ پر غور کرنے کا حکم

نئی دہلی، مئی۔سپریم کورٹ نے منگل کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے کہا کہ وہ اگلی تاریخ پر غور کرے کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے خلاف مختلف مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کے ذریعہ جانچ کے لئے زیر التواء پی آئی ایل اہل ہیں یا نہیں۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس بیلا ایم ترویدی نے یہ حکم جھارکھنڈ حکومت اور وزیر اعلیٰ سورین کی طرف سے خصوصی عرضی کی سماعت کے بعد دیا جس میں ہائی کورٹ کے 13 مئی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔بنچ نے ہائی کورٹ سے کہا کہ وہ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے تحقیقات کرنے سے پہلے زیر التوا مختلف پی آئی ایل کے "میرٹ” کے سوال پر مزید غور کرےہائی کورٹ نے 13 مئی کو میرٹ کے سوال کو خارج کر دیا تھا۔ اس کے خلاف ریاستی حکومت اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں خصوصی عرضی دائر کی گئی تھی۔جھارکھنڈ حکومت اور وزیر اعلیٰ سورین نے مفاد عامہ کی عرضیوں کی سماعت کی میرٹ پر سوال اٹھایا تھا اور اس بنیاد پر ان درخواستوں کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن ہائی کورٹ نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔یہ معاملہ وزیراعلی سورین اور ان کے کنبہ کے اراکین اور کچھ ساتھیوں کے ذریعہ چلائی جانے والی کچھ شیل کمپنیوں کو دی گئی کان کنی کے لیز کی سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعہ جانچ کے مطالبہ سے متعلق ہے۔ مفاد عامہ کی عرضیوں میں بھی منریگا میں گھپلے کے اندیشے کا اظہارکیاگیا ہے۔

 

Related Articles