شیئر مارکٹ میں گراوٹ

ممبئی، مئی۔عالمی بازار میں تیزی کے باوجود دھاتوں، بیسک میٹریلس، توانائی، ہیلتھ کیئر، ٹیلی کام، یوٹیلٹیز، ریئلٹی اور تیل سمیت 11 گروپوں میں اونچی قیمت پر ہوئی فروخت سے آج کاروبار کے پہلے دن شیئر بازار میں گراوٹ رہی۔دھاتو کے گروپ میں آٹھ فیصد سے زیادہ کے بھوچال نے اسٹاک مارکیٹ میں دباؤ بنایا، جس سے بی ایس ای کے 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 37.78 پوائنٹس گر کر 54288.61 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 51.45 پوائنٹس گر کر 16214.70 پوائنٹس پر آگیا۔ اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں زیادہ فروخت ہوئی جس سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.26 فیصد گر کر 22,449.32 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.64 فیصد گر کر 26,182.06 پوائنٹس پر رہا۔بی ایس ای میں کل ملاکر 3577 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1988 میں گراوٹ، 1420 میں تیزی رہی جبکہ 169 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای پر 25 کمپنیوں میں فروخت ہوئی جبکہ باقی 25 میں خریداری ہوئی۔اس دوران بی ایس ای کے 11 گروپ گر گئے۔ میٹل گروپ میں 8.33 فیصد کی سب سے زیادہ گراوٹ رہی۔ اس کے علاوہ بیسک میٹریلس 4.08، انرجی 1.47، ہیلتھ کیئر 1.03، ٹیلی کام 1.03، یوٹیلٹیز 1.12، آئل اینڈ گیس 1.74، پاور 0.95 اور ریئلٹی گروپ 1.15 فیصد گرے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.85، جرمنی کے ڈی اے ایکس میں 0.49، جاپان کے نکئی میں 0.98 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.01 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 1.19 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

Related Articles

Check Also

Close