یونیسکیپ میں شرکت کے لیے انوپریہ پٹیل بنکاک روانہ

مرزا پور/نئی دہلی ،مئی۔تجارت اور صنعت کی مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقد ہونے والے یونیسکیپ ( یونائیٹڈ نیشس اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ایشیا اینڈ دا پیسیفک ) کے 78ویں اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے بنکاک روانہ ہوئیں ۔ محترمہ پٹیل 23 سے 25 مئی تک یونیسکیپ اجلاس میں حکومت ہند کی جانب سے شرکت کریں گی ۔ اپنا دل (ایس) کے قومی ترجمان راجیش پٹیل نے کہا کہ محترمہ پٹیل اتوار کے روزبنکاک میں ہندوستانی برادری کی ممتاز شخصیات سے ملاقات کریں گی اور انہیں ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لئے حکومت ہند کی طرف سے چلائی جارہی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کریں گی۔ مسٹر پٹیل نے بتایا کہ پیرسے شروع رہے یونیسکیپ کے اجلاس میں مرکزی وزیرمحترمہ پٹیل’ ای کامن ایجنڈا ٹو ایڈوانس سسٹینیبل ڈیولپمنٹ ان ایشیا اینڈ پیسیفک ‘ کے موضوع پر ہندوستان کا موقف رکھیں گی ۔ اس دوران ایشیا اینڈ پیسیفک خطے میں خطے میں تجارت، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کی جانب سے شروع کی گئی پالیسیوں سے آگاہ کریں گی، اور ہندوستان کی ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ پر بات رکھتے ہوئےخطے میں کی جا رہی سماجی اور اقتصادی ترقی پرحکومت ہند کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کریں گی ۔ واضح رہے کہ آسیان کے خطے میں تھائی لینڈ، ہندوستان کا چوتھا بڑا پاٹنر ہے۔ سال 2021-22 کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان 15.1 ارب امریکی ڈالر کا کاروبار ہوا۔

Related Articles